جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر آف لوڈ

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

جعل سازی میں ملوث 2 مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، مسافروں میں سالار علی اور سلمان شامل ہیں، مسافر سلمان علی وزٹ ویزے پر تھائی لینڈ جا رہا تھا۔

مسافر کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی جعلی سٹیمپ لگی ہوئی تھی، مذکورہ سٹیمپ کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔

دوسرا مسافر سالار علی فلائٹ نمبر D7-109 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اشفاق نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔

مسافر نے ملائیشیا ورک ویزے کے حصول کے لئے 6 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیئے، ایجنٹ نے بھاری رقوم وصول کر کے وزٹ ویزا فراہم کیا اور ملائیشیا پہنچ کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا۔

مسافروں کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں