وہاڑی میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک
وہاڑی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے وہاڑی میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان اپنے ہی مبینہ ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے،ہلاک ہونے والے ملزمان چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران موٹر سائیکلوں سوار اہلکاروں پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں کی شناخت اشفاق عرف شاکی سورو اور ربنواز اثڑ کے ناموں سے ہوئی جو سنگین مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھے جب کہ ملزمان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔