سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کا ڈیٹا جاری کردیا

کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے نئی کمپنیوں کی لسٹنگ کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایس ای سی پی کے تحت 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 29 فیصد اضافہ، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری ہوئی۔

نئی کمپنیوں کی جانب سے 30 ارب 70 کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ جمع ہوا، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 724 تک پہنچ گئی۔

ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس شعبہ سب سے آگے رہا، 4 ہزار 277 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا، ٹریڈنگ، سروسز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹرز میں بھی نمایاں کارپوریٹ گروتھ ہوئی۔

ڈیٹا کے مطابق 524 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری رہی ، حجم 1 ارب 26 کروڑ روپے ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 71 فیصد حصہ کے ساتھ سرفہرست رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں