بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے خاندان میں اختلافات کی تردید کردی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے خاندان میں اختلافات سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

دھرمیندر کے انتقال کے بعد اُن کی یاد میں 2 الگ الگ دعائیہ تقاریب ہوئیں، جس پر میڈیا اور عوام میں خاندن میں اختلافات کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ خاندان میں کسی قسم کی کوئی دراڑ یا اختلاف نہیں ہے، یہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے گئے اور یہ خاندان کا ذاتی معاملہ تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کی وجہ ان کے مختلف سماجی اور سیاسی حلقے تھے، ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے اور سب کچھ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔

سنی دیول دھرمیندر کے فارم ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،آنجہانی اداکار کا انتقال 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ہوا، اور وہ اپنے پیچھے 2 بیویاں اور 6 بچوں کو چھوڑ گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں