شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری
لاہور: (دنیا نیوز) بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی این سی اے میں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا سے واپسی پر میڈیکل ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کا معائنہ کیا تھا۔
یاد رے کہ انجری کا شکار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کیلئے واپس بلایا تھا۔