وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کا جلد وطن پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں میں واپسی کا عندیہ
کراکس: (دنیا نیوز) وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر نے جلد وطن پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کراکس میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے، مسلح پولیس کا گشت، شہر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
وینزویلین وزیرداخلہ دیوسدادو نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت کیا، انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ وفادار رہیں گے، غدار کبھی نہیں ہوں گے۔
وزیر داخلہ دیوسدادو کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، ویڈیوز میں سکیورٹی اہلکاروں نے ملک سے وفاداری کے نعرے بلند کئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام پر عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
حکام ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئےمتحرک ہیں، دارالحکومت کراکس میں سکیورٹی فورسز کی نفری بھی بڑھا دی گئی۔