شکار پور اور خانپور میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت دو افراد قتل
شکارپور:(دنیا نیوز)اندورن سندھ کے علاقے شکار پور اور خانپور میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد کی جان گئی۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ شکارپور کے علاقے ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں رپورٹ ہوا جہاں سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
دوسرا واقعہ عبدالحق بڈانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا ، پولیس کا کہنا تھ اکہ بڈانی گروپس کے درمیان دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا۔
دونوں علاقوں کی پولیس نے خاتون اور مرد کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیں جب کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔