دورہ سری لنکا: قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا
کولمبو: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے والے نسیم شاہ، فخر زمان اور عثمان طارق نے بھی سکواڈ کو جوائن کر لیا، پاکستانی ٹیم آج پریکٹس کرے گی اور کپتان سلمان علی آغا پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔