ایشز سیریز کا پانچویں ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پلڑا بھاری، کینگروز پہلی اننگز میں 567 رنز بنا کر آؤٹ
سڈنی: (دنیا نیوز) ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا، کینگروز پہلی اننگز میں 567 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ پر 183 رنز کی برتری حاصل کر لی، اوپنر ٹریوس ہیڈنے 163 اور کپتان اسٹیو سمتھ نے 138 رنز کی شانداراننگز کھیلی، ویبسٹر71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور جوش ٹانگ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں 384 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔