اے این ایف کی 4 کارروائیاں، 1532 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 4 کارروائیاں کرتے ہوئے 1532.11 کلوگرام منشیات برآمد کر لی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اٹک، سکھر، پشین اور حب میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1500 کلوگرام چرس (گردہ)، 31 کلوگرام ہیروئن، 960 گرام چرس اور 150 گرام کوکین برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔