بہاولنگر: ایکسائز کا جعلی انسپکٹر بنکر شہریوں سے رشوت لینے والا ملزم گرفتار
بہاولنگر: (دنیا نیوز) ایکسائز کا جعلی انسپکٹر بن کر شہریوں سے رشوت لینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق جعلی انسپکٹر نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور سے 7 ہزار سے زائد رقم بٹور لی، جعلی انسپکٹر نے متعدد دیہاتی موٹرسائیکل سواروں سے بھی رقم وصول کی۔
ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایکسائز کے جعلی انسپکٹر کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی۔