آئی جی سندھ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت

راجن پور: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ جاوید عالم نے راونتی کچے کے علاقے کا دورہ کیا، حساس مقامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی سندھ نے پولیس چوکیوں اور گشت کے نظام کا معائنہ کیا، جاوید عالم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی، آئی جی سندھ نے کچے کے ڈاکوؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو ہتھیار ڈال دیں ورنہ آپریشن مزید تیز کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں گے، میرپور ماتھیلو میں آئی جی سندھ کی موجودگی میں مقتول نصراللہ گڈانی کے ورثا نے احتجاج کیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم نے نصر اللہ گڈانی کے قتل میں مطلوب ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں