بصیر پور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

بصیرپور: (دنیا نیوز) تھانہ بصیرپور کی حدود بھٹہ چوک میں ڈاکوؤں اور پولیس کا آمنا سامنا ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 4 مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھینی، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بصیرپور نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کا مزیدکہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و راہزنی کے 22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا، ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں