جی ڈی پی میں اضافہ،تھنک ٹینک نے حقائق نامہ جاری کردیا

جی ڈی پی میں اضافہ،تھنک ٹینک نے حقائق نامہ جاری کردیا

درآمدات بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ظاہر، حقیقت میں نظر نہیں آرہا

لاہور(آئی این پی )معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے سہ ماہی جی ڈی پی میں اضافے پر حقائق نامہ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک نے کہا درآمدات بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ظاہر کیا گیا، معاشی شرح نمو میں حقیقی اضافہ نظر نہیں آ رہا، کاروباری سرگرمیوں میں حقیقی اضافے کے بغیر گروتھ صرف کاغذوں پر نظر آئے گی ،معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی، رپورٹ میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافے سے متعلق حقائق نامہ پیش کیا گیا ، تھنک ٹینک نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 3.71 فیصد کا دعویٰ کیا گیا ہے ،جی ڈی پی میں اضافے کے اعدادوشمار نا قابل فہم ہیں، درآمدات بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ظاہر کیا گیا، ملکی معاشی شرح نمو میں حقیقی اضافہ نظر نہیں آ رہا، سیلاب کے باوجود زرعی شعبت کی پیداوار 2.89 فیصد دکھائی گئیں حالانکہ پیداوار میں کمی کا خدشہ تھا،کپاس کی پیداوار میں 1.2 فیصد کمی کے باعث اہم فصلوں کی پیداوار گر چکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں