ایف پی سی سی آئی،گرتی ایکسپورٹ کارکردگی پراہم مشاورتی اجلاس

ایف پی سی سی آئی،گرتی ایکسپورٹ کارکردگی پراہم مشاورتی اجلاس

ایف پی سی سی آئی،گرتی ایکسپورٹ کارکردگی پراہم مشاورتی اجلاس

کراچی(آئی این پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام شیخ نے ہفتے کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں گرتی ہوئی ایکسپورٹ کارکردگی پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیکریٹری کامرس کے ہمراہ مشاورتی اجلاس کی میزبانی کی۔ اجلاس کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے عملی حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری تجارت جاوید پال نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ٹڈاپ کے اعلیٰ حکام اور مختلف تجارتی و صنعتی تنظیموں کے نمائندگان نے آن لائن و فزیکلی شرکت کی۔استقبالیہ خطاب میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں