فرینکفرٹ:ہیم ٹیکسٹائل کا آغاز، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

فرینکفرٹ:ہیم ٹیکسٹائل کا آغاز، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

عالمی نمائش میں 65ممالک کے 3,100نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں

فرینکفرٹ(این این آئی)گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2026ء کا آغاز ہوگیا، پاکستانی مصنوعات کو بھرپور رسپانس مل رہا ہے ، نمائش میں پاکستانی گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کے ساتھ کارپٹ ایکسپورٹرز بھی شرکت کررہے ہیں جس سے پاکستان کی معدوم ہوجانے والی قالین سازی کی صنعت کی بحالی کی امید ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان گھریلو ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں چوتھے بڑے ملک کی حیثیت سے شریک ہے ، جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی اس عالمی نمائش میں 65 ممالک کے 3,100 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔نمائش میں پاکستان کی شرکت میں رواں سال نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ مجموعی طور پر 285 پاکستانی کمپنیاں ہوم ٹیکسٹائل کی مختلف مصنوعات کے ساتھ عالمی خریداروں اور مندوبین کے سامنے اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں