پی این ایس سی کے بیڑے میں جدید آئل ٹینکرایم ٹی کراچی شامل
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے اپنے فلیٹ میں جدید افرامیکس آئل ٹینکر شامل کر لیا ۔
پی این ایس سی کی جانب سے جاری خط کے مطابق نئے شامل ہونے والے بحری جہاز کا نام ایم ٹی کراچی رکھا گیا ہے ۔ جدید افرامیکس ٹینکر کی مجموعی وزن اٹھانے کی صلاحیت 109,990 ٹن ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑی مقدار کی محفوظ اور مؤثر ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہے ۔