ڈیٹا والٹ اور رافے سسٹم کے درمیان معاہدہ

 ڈیٹا والٹ اور رافے سسٹم کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی ڈیٹا سینٹر قائم کیا جائے گا ۔اس حوالے سے پاکستانی کمپنی ڈیٹا والٹ پاکستان نے امریکی کمپنی رافے سسٹمز کے ساتھ شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خود مختار اے آئی کلاؤڈ تیار کیا جا سکے ۔ اس منصوبے کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، کلاؤڈ فراہم کنندگان اور بڑے اداروں کے حساس ڈیٹا کو ملک کے اندر ہی محفوظ رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کو فروغ دینا ہے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے تجربات اور پیداواری عمل میں سستی آتی ہے ۔ ڈیٹا والٹ پاکستان کی بانی اور سی ای او مہوش سلمان علی نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد خود مختااور بڑے پیمانے پرر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے حساس ڈیٹا ملک کے اندر ہی محفوظ رکھنا ہے ۔

معاہدہ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں