فیصل آباد:کاروباری تنازعات پر 5تاجروں کے سا تھ 4کروڑ کا فراڈ
فیصل آباد (آن لائن)کاروباری تنازعات پر 5تاجروں کیسا تھ 4کروڑ کا فراڈ کردیا گیا،منٹگمری بازار کے تاجر حبیب احمد نے۔۔۔
بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم منصور نے ڈھائی کروڑ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو جعلی نکلا، ریل بازار کے تاجر ریاض کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم ہارون نے کاروبار کیلئے 73لاکھ لیکر ہڑپ کر لئے ، سمندری کے فیاض حسین کے ساتھ ساڑھے 32لاکھ، ساندل بار عدنان سے 25لاکھ،ریل بازار کے تاجر عمران سے ملزم منیر نے 12لاکھ کا فراڈ کیا۔ پولیس نے جعلی چیک کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔