افریقی منڈی سے فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط حکمت عملی ناگزیر،افتخار ملک

افریقی منڈی سے فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط حکمت عملی ناگزیر،افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کو افریقی منڈیوں کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے مربوط تجارتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔۔۔۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں تنوع اور طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دے کر تجارت اور ترقی کے نئے در کھولے جا سکتے ہیں ،افریقہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خطے کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ پاکستان کیلئے اپنی تجارت کو متنوع بنانے ، برآمدات بڑھانے اور سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک نادر موقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں