سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے فی تولہ مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے فی تولہ مزید اضافہ

تولہ قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہوگئی، عالمی منڈی میں 65 ڈالر بڑھی چاندی کی قیمت میں بھی 451 روپے اضافہ،10 ہزار 801 روپے ہوگئی

اسلام آباد (اے پی پی)24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ کو سونے کی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے رہی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے کے اضافہ سے 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 109 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 9 ہزار 592 روپے تک بڑھ گئی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت 65 ڈالر کے اضافہ سے 4 ہزار 988 ڈالر تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 526 روپے کے اضافہ سے 10 ہزار 801 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 451 روپے کے اضافہ سے 9 ہزار 260 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں چاندی کی فی اونس قیمت 5.26 ڈالر کے اضافہ سے 103.26 ڈالر فی اونس تک بڑھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں