فرنیچر کونسل کا جدت پر مبنی معیشت اپنانے پر زور

فرنیچر کونسل کا جدت پر مبنی معیشت اپنانے پر زور

پاکستان فرسودہ پیداواری ماڈلز پر انحصار جاری نہیں رکھ سکتا ،میاں کاشف

لاہور (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ملک میں پائیدار اور جامع معاشی ترقی کیلئے کم ٹیکنالوجی اور کم لاگت پر مبنی صنعتی ڈھانچے سے فوری طور پر جدت، تحقیق اور ویلیو ایڈڈ سروسز پر مبنی معیشت کی جانب منتقلی پر زور دیا ہے ۔ اتوار پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں کاشف نے کہا کہ پاکستان اب فرسودہ پیداواری ماڈلز پر انحصار جاری نہیں رکھ سکتا۔ عالمی اور علاقائی منڈیوں میں مسابقت برقرار رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، ڈیزائن انوویشن اور ہنر مند انسانی وسائل کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاہم انہیں مالی وسائل تک رسائی میں بہت زیادہ رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔انہوں نے ایس ایم ایز کیلئے مالی سہولتوں کی بہتری کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہدفی مالیاتی آلات ، قرضوں کے حصول کے آسان طریقہ کار اور رسک شیئرنگ میکانزم متعارف کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں