معیشت ہڑتالوں،احتجاجوں کی متحمل نہیں ہو سکتی ،اشرف بھٹی
سیاسی جماعتیں اپنے مسائل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کرحل کریں، انجمن تاجران
لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قومی سطح کے معاملات میں اتفاق رائے سے مضبوط اتحاد کا تاثر ابھرتا ہے اور عالمی دنیا خصوصاً خطے کی موجودہ صورتحال بھی قوم کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ،ہماری معیشت ہڑتالوں اور احتجاجوں کی متحمل نہیں ہو سکتی ،سیاسی درجہ حرات نیچے آنا چاہیے ۔ ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مسائل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کرحل کریں، عالمی دنیا میں جو تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ایسے حالات میں ہمیں نفاق کی بجائے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اشرف بھڑی کے مطابق ہماری معیشت نے ابھی سمت پکڑی ہے اسے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کی سنجیدہ اور معتبر شخصیات کو سیاسی درجہ حرات میں کمی لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرناچاہیے اور قوم اس کے لئے بڑی بے صبری سے ان کی طرف دیکھ رہی ہے۔