انڈس موٹر کمپنی نے آئی ایس او 45001 سرٹیفکیشن حاصل کر لیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی حفاظت کے انتظامی نظام کیلئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار آئی ایس او 45001:2018 کامیابی سے اپنانے کا اعلان کیا۔
آئی ایس او 45001 کو اپنانا آئی ایم سی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت تمام ملازمین، کنٹریکٹرز اور کاروباری شراکت داروں کیلئے خطرات سے پاک کام کا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ آئی ایم سی میں حفاظت کوئی بدلتی ترجیح نہیں بلکہ ہماری بنیادی قدر ہے ۔