زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  5 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ہفتے کے دوران 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ سرکاری ذخائر کا حجم 30 جنوری کو 16 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 21 ارب 33 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں