مرکنٹائل ایکسچینج میں 38 ہزار سے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ
زیادہ کاروبار کاٹس میں ہوا،مالیت 22.677 ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی (بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 36.788 ارب روپے رہا جبکہ 38,645 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق زیادہ کاروبار کاٹس میں ریکارڈ کیا گیا جو 22.677 ارب روپے رہا، اس کے بعد گولڈ میں 6.931 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 2.261 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 1.826 ارب روپے ، جاپان ایکوٹی 225 میں 1.167 ارب روپے ، ڈاؤ جونز میں 690.598 ملین روپے اور پلاٹینم میں 511.201 ملین روپے کا کاروبار ہوا۔