وفاقی چیمبرکا ای آر ایف میں 3فیصد کمی کا خیرمقدم
کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام نے بینکاری شعبے کے اس رضاکارانہ فیصلے کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے کہ۔۔۔
جس کے تحت ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی کی شرح میں 3 فیصد کمی کر کے اسے 4.50 فیصد کی مسابقتی سطح پر لایا گیا ہے ۔ انہوں نے فیڈریشن کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی ہی ملک کے لیے واحد قابلِ عمل، پائیدار اور حقیقت پسندانہ راستہ ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس اقدام کو برآمدات سے وابستہ صنعتوں کے لیے بروقت ریلیف قراردیا ہے ۔