بینک اسلامی کا 13.9 ارب کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان

بینک اسلامی کا 13.9 ارب کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان

نان فنڈڈ آمدنی میں 107،آپریٹنگ اخراجات میں 42فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی نے 31 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے 13.9 ارب پاکستانی روپے کا ٹیکس سے قبل منافع کا اعلان کیا ہے ۔ بینک نے فی حصص 1.25 روپے (12.5 فیصد) نقد منافع منقسم کا بھی اعلان کیا ہے ، جس کے بعد سال کے لیے مجموعی ادائیگی 2.75 روپے فی حصص (27.5 فیصد)تک پہنچ گئی۔بینک کی نان فنڈڈ آمدنی میں سالانہ 107 فیصد اضافہ ہواجو آمدنی کے ذرائع میں مضبوط تنوع کو ظاہر کرتا ہے ۔ پالیسی ریٹس میں کمی اور کمپریسڈ اسپریڈز کے باعث مجموعی آمدنی میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم یہ کمی وسیع تر صنعتی رجحانات کے مقابلے میں نسبتاً معتدل رہی۔

2025ء میں بینک اسلامی نے ایک دہائی میں دوسری مرتبہ اپنے ڈپازٹس میں 100 ارب پاکستانی روپے سے زائد اضافہ کیا اور سال کے اختتام پر یہ حجم 660 ارب روپے تک پہنچ گیا جو سالانہ بنیاد پر18 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے اور جس کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹس میں 35.2 فیصد کاعمدہ اضافہ تھا، جس کے نتیجے میں کاساکا تناسب بڑھ کر ریکارڈ 71 فیصد تک پہنچ گیا۔آپریٹنگ اخراجات میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ اثاثہ جات بہ مقابلہ ڈپازٹس کا تناسب 48.8 فیصد رہا۔ بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ 2025ء سیکھنے اور مواقع کا سال تھا۔ اگرچہ بینکاری کی صنعت کو چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم اس نے خطرات اور سرمایہ کاری میں منظم تنوع کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں