مرکنٹائل ایکسچینج میں 21.761 ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 40,512 لاٹس رہا جب کہ۔۔۔
کل مالیت 21.761 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (12.721 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (3.544 ارب روپے ) اور کروڈ آئل (1.980 ارب روپے )شامل رہے ۔