ڈی جی ٹی او قوانین میں ترمیم کیخلاف تاجر الائنس کی مخالفت

ڈی جی ٹی او قوانین میں ترمیم کیخلاف تاجر الائنس کی مخالفت

ڈسٹرکٹ اور وومن چیمبرز کے وجود کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ، آصف سخی

کراچی(بزنس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او)قوانین میں ممکنہ ترمیم کے خلاف تاجر رہنماؤں کے مشترکہ الائنس نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مجوزہ بل کی سخت مخالفت کا اعلان کر دیا ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر ڈسٹرکٹ چیمبرز کے اختیارات محدود یا ختم کیے گئے تو اس کے ملکی معیشت اور برآمدات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں فاروق ستار کی جانب سے پیش کردہ ترمیمی بل کی مخالفت کی جائے گی۔

ان کا مؤقف تھا کہ 2013 میں ڈسٹرکٹ چیمبرز کے حق میں قانون سازی کی حمایت کی گئی لیکن اب اسی کے برعکس مؤقف اختیار کرنا کاروباری برادری کے مفادات کے منافی ہے ۔مقررین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیمبرز کے خلاف قانون سازی کر کے صرف سٹی چیمبر کو تقویت دینا معاشی توازن کو متاثر کرے گا۔نائب صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس آصف سخی نے کہا کہ اگر ڈی جی ٹی او قوانین میں ترمیم منظور ہوئی تو ڈسٹرکٹ اور وومن چیمبرز کے وجود کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں