ایل پی جی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر نجی اسٹوریج پلانٹ لگانے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر نجی اسٹوریج پلانٹ لگائے جائیں گے۔
گزشتہ روز ناردرن بائی پاس اتحاد ٹاؤن میں براق ایل پی جی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اسٹوریج پلانٹ کا افتتاح حاجی اسحاق خان اور جمعہ خان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل ایل پی جی کی کمی کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے ، نیچرل ہوا بھر کر اور دیگر طریقے سے فلنگ کرکے منافع کمایا جا رہا ہے ۔