ڈالر کی قدر مزید کم ، تولہ سونا 3400 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر مزید کم ، تولہ سونا 3400 روپے مہنگا

تولہ سونا 5لاکھ 39ہزار 962،دس گرام4لاکھ 62ہزار 930کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.52 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.55 روپے پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 962روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 192 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 286 روپے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں