دالوں کی درآمدات میں 14فیصدکمی ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جب کہ چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تاجنوری2026دالوں کی درآمدات پر453.31ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو 14.31 فیصدکم ہے ۔پہلے 7ماہ کے دوران چائے کی درآمدات پر375.95ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو6.39فیصدزیادہ ہے ۔