ہائی اسپیڈ ڈیزل سپلائی چین کی جدید خطوط پر منتقلی کا فیصلہ

ہائی اسپیڈ ڈیزل سپلائی چین کی جدید خطوط پر منتقلی کا فیصلہ

کراچی(بزنس رپورٹر) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ترسیل کے موجودہ سپلائی چین ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ایک بڑی پاکستانی پٹرولیم کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ خط ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے درمیان 20 سالہ طویل المدتی شراکت داری معاہدہ طے پانے جا رہا ہے جو حکومتی منظوری سے مشروط ہوگا۔خط کے مطابق منصوبے کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کو براہ راست ریفائنری سے ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل منتقل کیا جائے گا جہاں سے اسے وائٹ آئل پائپ لائن کے ذریعے قومی سپلائی سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔کراچی میں ریفائنری سے ٹرمینل تک 14 انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق اس نئے مکینزم سے نہ صرف ایندھن کی فراہمی زیادہ محفوظ ہوگی بلکہ ٹینکرز کے ذریعے ترسیل میں کمی کے باعث ٹریفک حادثات اور ماحولیاتی خطرات میں بھی واضح کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں