این بی پی کا ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر مستحکم بنانے کیلئے آرکانا انفو سے اشتراک

این بی پی کا ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر مستحکم بنانے کیلئے آرکانا انفو سے اشتراک

کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے نئے انٹرپرائز سروس بس (ای ایس بی) پلیٹ فارم کے ذریعے ٹیکنالوجی سسٹمز کو مستحکم بنانے کے لیے آرکانا انفو سے شراکت داری کرلی ہے ۔

 معاہدے پر دستخط کی تقریب این بی پی کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں این بی پی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر (اے )شیخ اوصاف احمد اور آرکانا انفو پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او امین الحفیظ نے شرکت کی۔یہ اَپ گریڈ بینک کے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تقویت دینے اور اس کے آئی ٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ای ایس بی پلیٹ فارم این بی پی کے بنیادی نظام کو دیگر ایپلی کیشنز کے ساتھ محفوظ انداز میں منسلک کرے گا، جس کے نتیجے میں رئیل ٹائم لین دین، تیز تر ردِعمل اور تمام چینلز پر بہتر کسٹمر سروس ممکن ہوسکے گی۔ قائم مقام چیف ٹیکنالوجی آفیسر اوصاف احمد شیخ نے کہا کہ ای ایس بی پلیٹ فارم بینک کی ڈیجیٹل بنیاد کو مضبوط اور نظام کو مستحکم بناکر این بی پی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ اس کامیاب نفاذ کے ساتھ این بی پی محفوظ، قابلِ اعتماد اور مستقبل سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی ماحول کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صارفین کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور تیزی سے بدلتی ہوئی مالیاتی صنعت کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں