ڈالر ایک پیسہ، تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے سستا
تولہ سونا 5لاکھ 49ہزار 962،دس گرام 4لاکھ 71ہزار 503کاہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت1146 روپے کی کمی سے 8ہزار 904روپے ہوگئی
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.45 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5272 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 917 روپے کی کمی سے 4لاکھ 71ہزار 503 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 13300 روپے کے اضافے سے 5لاکھ 63ہزار 862روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 146 روپے کی کمی سے 8 ہزار 904 روپے ہوگئی۔