سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، 61سو روپے تولہ مہنگا

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، 61سو روپے تولہ مہنگا

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پربھی مرتب ہوئے تولہ چاندی بھاؤ بڑھ کر 8ہزار 931روپے تک پہنچ گئے ، مزید اضافے کا خدشہ

کراچی(کامرس رپورٹر)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک جا پہنچاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت5ہزار230روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہو گئی۔ اسی طرح قیمتی دھات چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ بڑھ کر 8 ہزار 931 روپے تک پہنچ گئے ، صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 61 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 171 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جسکے اثرات فوری طور پر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی ظاہر ہوئے صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پرسونے کی قیمت گزشتہ چار روز سے مسلسل کمی کے رجحان میں تھی تاہم آج عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد نرخ دوبارہ بڑھ گئے ۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی آئندہ دنوں سونے اور چاندی کے نرخوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں