سائٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

سائٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی (کامرس رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صنعتکاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 55 روپے فی لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

 ، ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرحمان فدا نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صنعتوں، برآمدی شعبے اور عام صارفین کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لے سکتی ہے کراچی میں صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان فُدا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، جسکے براہِ راست اثرات صنعتوں اور برآمدی یونٹس پر مرتب ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں