اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس555پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس555پوائنٹس گرگیا

فروخت کا دباؤ ،کے ایس ا ی100انڈیکس 153,866پوائنٹس پر بند

کراچی(بزنس ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی رہی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 550سے زائد پوائنٹس گنوابیٹھا۔ جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 555 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 155,002 پوائنٹس پر جاپہنچا۔تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث انڈیکس بتدریج مندی کی جانب مائل ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 555.27  پوائنٹس یا 0.36 فیصد کی کمی سے 153,866.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔آل شیئر انڈیکس پر حصص کی تجارت کا حجم 404.25 ملین سے کم ہو کر 303.02 ملین رہ گیا۔اسی طرح حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 24.67 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 14.69 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 205 میں کمی اور 77 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں