ڈالر کی قدرمزید کم،تولہ سونا 7ہزار 100روپے سستا

ڈالر کی قدرمزید کم،تولہ سونا 7ہزار 100روپے سستا

تولہ سونا 5لاکھ 33ہزار 262،دس گرام 4لاکھ 57ہزار 186کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.31 پر بند ہوا ۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.32 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر کی کمی سے 5105 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے کا ہوگیا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 324 روپے کی کمی سے 8 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں