ایران جنگ سے ملکی معیشت اور صنعت کو خطرات،میاں زاہد

ایران جنگ سے ملکی معیشت اور صنعت کو خطرات،میاں زاہد

صنعتی سپلائی چین متاثر، عالمی برادری کردار ادا کرے ،صدر انڈسٹریل الائنس

کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پاکستان کی معیشت خصوصا صنعتی شعبے کوشدید خطرات سے دوچارکردیا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ فوری مداخلت کر کے خطے میں امن بحال کرائے کیونکہ موجودہ صورتحال خطے کے ممالک اور پاکستان کی صنعتی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ جاری تنازع اورآبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پرتیل اور گیس کی 20 فیصد سے زائد ترسیل رک چکی ہے جبکہ خلیجی تعاون کونسل (GCC) ممالک کی معاشی ترقی کے تخمینے بھی ڈان گریڈ ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی راستوں کا تحفظ اورخطے میں توازن برقرار رکھنا اب صرف سفارتی ترجیح نہیں بلکہ معاشی بقا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں