ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کیلئے نئی اینیوٹی مصنوعات منظور

ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کیلئے نئی اینیوٹی مصنوعات منظور

ملازمین ، سرمایہ کار اپنی بچت کو ماہانہ آمدن میں تبدیل کرسکیں گے ،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی ہے جن کا مقصد ملازمین اور سرمایہ کاروں کو ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن فراہم کرنا ہے ۔ریگولیٹر کے مطابق نئی مصنوعات کے ذریعے افراد اپنی جمع شدہ بچت کو باقاعدہ ماہانہ آمدن میں تبدیل کرسکیں گے جس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مالی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق متعارف کرائی گئی اینیوٹی مصنوعات میں لائف کنٹنجنٹ اینیوٹیز، ڈیفرڈ اینیوٹیز اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز شامل ہیں جبکہ ہائبرڈ اینیوٹی اسکیمیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں جو عمر بھر آمدن کے ساتھ یقینی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کریں گی۔کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعات ریٹائرمنٹ پلاننگ کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں تاکہ افراد کو طویل مدت تک مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں