اشیائے خوراک کی برآمد میں کمی ،درآمد میں اضافہ

اشیائے خوراک کی برآمد  میں کمی ،درآمد میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)اشیائے خوراک کی برآمد میں کمی جبکہ درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے آٹھ ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمد سے ملک کو 3.395 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 34 فیصد کم ہے ۔ فروری میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 406 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا  ۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلے 8 ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی درآمد پر6.411 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو 18 فیصد زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں