پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں 57فیصد اضافہ ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں 57فیصد اضافہ ریکارڈ

8ماہ میں برآمدات کا حجم 561ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق پہلے آٹھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 561 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو  358 ملین ڈالر کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے ۔ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 45 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو جنوری کے 74 ملین ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 19 ملین ڈالر کے مقابلے میں 133 فیصد زیادہ ہے ۔ پہلے 8 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 10.030 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.710 ارب ڈالر کے مقابلے میںچھ فیصد کم ہے ۔ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 983 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو جنوری کے 1.060 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7 فیصد کم  ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں