مرکنٹائل ایکسچینج میں 21.080ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 21.080ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 32,488 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 21.080 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (9.200 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (4.402 ارب روپے )، گولڈ (2.725 ارب روپے )، کروڈ آئل (1.457 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (848.642 ملین روپے )، ڈی جے (771.092 ملین روپے )شامل رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں