شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں2.83فیصداضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2.83 فیصدکااضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.445ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو18فیصدزیادہ ہے ،فروری میں خدمات شعبہ کی برآمدات سے ملک کو811ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوجنوری میں 879ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 695ملین ڈالرتھا۔