سرکلر ڈیٹ پلان :او جی ڈی سی ایل کو نویں قسط موصول

سرکلر ڈیٹ پلان :او جی ڈی سی ایل کو نویں قسط موصول

پاور ہولڈنگ کے ذریعے 7 ارب 72 کروڑ سے زائد کی ادائیگی، مراسلہ جاری

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومت کی جانب سے توانائی شعبے میں گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے جاری سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو نویں قسط ادا کر دی گئی ہے ۔ کمپنی نے ادائیگی کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی ہیں جس سے توانائی کے شعبے میں مالیاتی نظم و ضبط کی پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ مراسلے کے مطابق حکومت نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 7 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے ۔ یہ رقم گردشی قرضوں کے حل کیلئے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کے ذریعے ادا کی گئی جو توانائی کمپنیوں کو واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔دستاویز کے مطابق گردشی قرضوں سے متعلق مجموعی طور پر 92 ارب روپے کے سود کی ادائیگی 12 ماہ کی اقساط میں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں