انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025سے لے کر فروری 2026تک کی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو249.57ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 41 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو177.924ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔