پاک قطر ماہانہ انکم پلان پر 0.6465 روپے یونٹ منافع کا اعلان

پاک قطر ماہانہ انکم پلان پر 0.6465 روپے یونٹ منافع کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ جو پاکستان کی معروف اور مکمل طور پر اسلامی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے نے مارچ 2026 کے لیے پاک قطر ماہانہ انکم پلان پر0.6465 روپے فی یونٹ ماہانہ منافع کا اعلان کیا۔

پاک قطر ماہانہ انکم پلان اپنی کیٹیگری میں سب سے زیادہ منافع دینے والے پلانز میں سے ایک ہے اور شریعہ کے مطابق آمدنی کے حل تلاش کرنے والے سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل مضبوط کارکردگی پیش کر رہا ہے ۔ یہ منافع 27 مارچ 2026 تک حاصل شدہ آمدنی پر مبنی ہے ۔حال ہی میں وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ ابتدائی ایسیٹ منیجر ریٹنگ AM2+ (اے ایم ٹو پلس)تفویض کی ہے ۔پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت منافع کی تقسیم کی منظوری دی۔ فرحان شوکت نے کہاکہ ہم پاک قطر ماہانہ انکم پلان کے یونٹ ہولڈرز کو اس منافع کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ ہماری سرمایہ کاری کی مضبوط حکمتِ عملی، مستحکم کارکردگی اور اپنے شرکاء کے لیے مسلسل قدر پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ حالیہ ریٹنگ اپ گریڈ ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی پر اعتماد کی تصدیق ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں