750 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اپریل کو ہوگی

750 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اپریل کو ہوگی

کوئٹہ (آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کوئٹہ میں 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 106ویں قرعہ اندازی 15 اپریل 2026 بروز بدھ صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔

قرعہ اندازی کی تقریب اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہوگی جس میں شہر کے معزز شہریوں اور بلوچستان چیمبرکے اراکین پر مشتمل کمیٹی بھی موجود ہوگی۔ قرعہ اندازی کارروائی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں